امریکی ریاست اوکلاہوما میں تیل کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اوکلاہوما کی گریڈی کاونٹی میں واقع تیل کے کنویں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کنووں اور وہاں کھڑی ٹرکوں کو لپیٹ
میں لے لیا۔ آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل کئی میل دور تک دیکھے گئے۔
درجنوں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے باعث اطراف کی سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کا رخ متبادل روٹس پر موڑ دیا گیا تھا۔ حکام نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں